Jun
22

2016

Zakat – زکوٰۃ



زکوة ادا کرنا ہر با حیثیت مسلمان پر فرض ہے اور ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے۔ مگر افسوس کی بات ہے مسلمانوں کا ایک بہت بڑا طبقہ اس کا تذکرہ سن کر تنگ دل ہونے لگتا ہے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو زکوة تو ادا کرتے ہیں۔مگر پورا حساب کتاب کئے بغیر محض اندازے سے یا ذوق کے مطابق کچھ مال زکوة کے نام سے نکال دیا حالانکہ یہ بھی بڑی کوتاہی ہے، زکوٰةنکالنے کے لئے پہلے پورا حساب کتاب کیا جائے تاکہ زکوٰة کی اصل رقم معلوم ہو اور پھر اس کی ادائیگی کی ترتیب بنائی جائے ۔
یہ مشہور حدیث تو ہر مسلمان کو یاد ہونی چاہئے اور دل میں اس پر کامل یقین ہو تاکہ اسلام کی بنیاد کمزور نہ ہو۔ وہ حدیث نبی کریمﷺ کا یہ فرمان ہے:
”اسلام کی بیناد پانچ چیزوں پر ہے(۱) لا الہ الا اﷲمحمد رسول اﷲ کا اقرار(۲) نماز قائم کرنا(۳) زکوٰة ادا کرنا(۴) رمضان کے روزے رکھنا(۵) بیت اﷲ کا حج کرنا۔
زکوٰةکے بارے میں قرآن وحدیث میں کثرت اور وضاحت کے ساتھ تمام ضروری احکام و ہدایات موجود ہیں اور زکوٰة ادا نہ کرنے پر بہت سخت وعیدات و تنبیہات سنائی گئی ہیں اور یہ سب اہتمام ہم جیسے ایمان والوں کے لئے گیا ہے جو نفس اور شیطان کے بہکاوے میں آکر اسلامی احکامات سے دور ہو جاتے ہیں
:آیات قرآنی
:ارشاد باری تعالیٰ ہے

 (اور قائم کرو تم لوگ نماز کو اور زکوٰة ادا کرو اور عاجزی کرو عاجزی کرنے والوں کے ساتھ۔“(سورہ بقرہ
اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ دنیا میں سب سے زیادہ چیریٹی کرنے والی قوم مسلمان ہے۔مگر نا جانے کیوں پھر بھی ہم لوگ زکوٰة کے معاملے میں کوتاہی کر جاتے ہیں۔
بزرگوں نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ کی رحمت دنیا میں ہرشخص کے ساتھ ہے، نیک ہویا بد سب اس رحمت سے فائدہ حاصل کرتے ہیں، لیکن آخرت میں یہ رحمت خاص متقی لوگوں کو ملے گی، جیسا کہ درج بالا آیت میں ارشاد ہوا اور ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ متقی لوگوں کا ایک وصف اور ایک خاص پہچان یہ ہے کہ وہ زکوٰة ادا کرتے ہیں اس آیت سے بھی زکوة کی اہمیت پوری طرح واضح ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
”اور جو چیز تم اس غرض سے دو گے کہ سود بن کر لوگوں کے مال میں بڑھوتی کا سبب بنے تو یہ (چیز) اﷲ کے نزدیک نہیں بڑھتی اور جو زکوٰة( یا دیگر صدقات وغیرہ) دو گے جس سے تمہیں اﷲ کی رضاءمقصود ہو توایسے لوگ اپنے دیئے ہوئے مال کو اﷲ تعالیٰ کے پاس بڑھاتے رہیں گے“۔(سورہ روم
لہذا پروردگار کے دیئے ہوئے رزق میں سے زکوٰة ادا کرتے رہیں۔
اللہ رب العزت ہم سب کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔

شمس مرید